امریکی بحریہ نے عمان سے دور جلتے ہوئے جہاز سے منشیاتی اسمگلرس کو بچالیا

علاوہ ازیں اس میں ہوا دھماکہ میں جہاز دہل کر رہ گیا۔ اس کے علاوہ ملاحوں نے 1745 کیلوگرام حشیش‘500کیلوگرام میتھم پیٹامائن اور30کیلوگرام ہیروئن برآمد کرلیا۔

دبئی: امریکی بحریہ نے آج بتایاکہ اس نے پانچ ایرانی مشتبہ افراد کو بچالیا جن پر شبہ ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کررہے تھے۔

بظاہرانہوں نے جہاز میں اپنے اسٹاک کو نذرآتش کردیا جبکہ یہ جہاز عمان کے ساحل سے دور روایتی بحری جہازتھا۔ اگرچیکہ ایک ایرانی مشتبہ فرد لاپتہ ہے۔

بحریہ نے فضائی نگران کار فوٹیج جاری کیا جس میں دھونامی روایتی جہاز کو دکھایاگیا ہے جبکہ وہ چہارشنبہ کو خلیج عمان میں جارہاتھا۔ جہاز سے دھواں اٹھنے لگا اور جو لوگ اس میں سوارتھے انہوں نے بظاہر اسے نذرآتش کردیاتھا۔

علاوہ ازیں اس میں ہوا دھماکہ میں جہاز دہل کر رہ گیا۔ اس کے علاوہ ملاحوں نے 1745 کیلوگرام حشیش‘500کیلوگرام میتھم پیٹامائن اور30کیلوگرام ہیروئن برآمد کرلیا۔

بحریہ کے تخمینہ کے مطابق ان منشیات کی قیمت 14.7 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ ملاح باورکرتے ہیں کہ اس سے اس جہاز پر موجود تمام منشیات کی نصف منشیات کا اظہارہوتا ہے جبکہ باقی منشیات یاتو جل گئے تھے یا جہاز کے ساتھ غرق ہوگئے تھے۔ اس بات کا اظہار امریکی بحریہ کے مشرقی وسطیٰ کے پانچویں بیڑہ کے ترجمان کمانڈرٹموتی ہاکنس نے کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button