امیدواروں کے ناموں کا ون ٹائم رجسٹریشن لازمی

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن(ٹی ایس پی ایس سی) اُن امیدواروں کیلئے جو مختلف عہدوں کیلئے درخواستیں داخل کریں گے ناموں کے ون ٹائم رجسٹریشن (او ٹی آر) کو لازمی قرار دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن(ٹی ایس پی ایس سی) اُن امیدواروں کیلئے جو مختلف عہدوں کیلئے درخواستیں داخل کریں گے ناموں کے ون ٹائم رجسٹریشن (او ٹی آر) کو لازمی قرار دیا ہے۔

متلاشیان روزگار کو چاہئے کہ وہ اپنے نام کمیشن کے وئب سائٹ www.tspsc.gov.in پر درج کروائیں۔

کمیشن کی جانب سے عنقریب مختلف عہدوں کے تعلق سے اعلامیہ جاری کیا جانے والا ہے۔ایسے امیدوار جنہوں نے نام درج کروالے ہیں انہیں چاہئے کہ اپنی شخصی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کریں۔

جیسا کہ صدارتی حکم 2018ء میں بتایا گیا ہے۔کمیشن نے ایک نیا اوٹی آرکا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ صدارتی حکم 2018کے تحت اس کی شروعات کی جارہی ہے۔

احکامات کے مطابق جو کہ قبل ازیں جاری کئے گئے10 اضلاع،2 زونس اور ایک ملٹی زون کو ری ڈیزائن کرکے 33 اضلاع کا موقف دیا گیا ہے۔ جبکہ 7 زونس اور 2ملٹی زونس ہیں۔

مقامی امیدواروں کو اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ نئے صدارتی حکم کے مطابق کام کس طرح کریں گے۔کمیشن نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ لمحہ آخر کے ہجوم سے بچنے کیلئے اپنی تفصیلات فوری رجسٹرڈ کرلیں اور اس کو اپ ڈیٹ بنالیں۔

سابق میں یہ دیکھا گیا کہ لمحہ آخرمیں امیدواروں کی ایک بڑی تعداددرخواستوں کیلئے رجوع ہوتی ہے۔ اس لئے امیدواروں کو چاہئے کہ وہ کمیشن کے وئب سائٹ کا مشاہدہ کریں۔

تبصرہ کریں

Back to top button