اناؤقتل متاثرہ کی ماں سے پرینکا گاندھی کی فون پر بات چیت

پرینکا گاندھی واڈرا نے متاثرہ کی ماں سے بات کرکے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی ملاقات کرنے آئیں گی۔انہوں نے تیقن دلایا کہ اور وہ ان کے تئیں انصاف کی آواز اٹھائیں گی اور انصاف ملنے تک لڑتی رہیں گی۔

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع اناؤ کے دلت لڑکی کے اغوار کے بعد قتل کی شکار ہوئی متاثرہ کی ماں سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو فون پر بات کرکے انہیں انصاف دلانے میں ہرممکن مدد کا تیقن دیا ہے۔ ریاستی کانگریس دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ واڈرا نے اناو کی متاثرہ کی ماں سے فون پر بات کر انہیں تیقن دیا کہ انصاف کے خلاف اس لڑائی میں پوری کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ایک لیڈر کے فارم کے نزدیک خالی پلاٹ سے لڑکی کی نعش برآمد ہونے کے بعد سے ہی اس معاملے میں اترپردیش کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ متاثرہ کی ماں کا الزام ہے کہ ان کی بیٹی اس لیڈر کی سازش کا شکار ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں اغوا اور قتل کا معاملہ درج کیا ہے۔ واڈرا نے متاثرہ کی ماں سے بات کر اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی ملاقات کرنے آئیں گی۔انہوں نے تیقن دلایا کہ اور وہ ان کے تئیں انصاف کی آواز اٹھائیں گی اور انصاف ملنے تک لڑتی رہیں گی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button