انتخابات2022 نفرت کو شکست دینے کا صحیح موقع ہے: راہول گاندھی

کانگریس لگاتار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نفرت پھیلانے کا الزام لگا کر حملہ کر رہی ہے۔ حال ہی میں کانگریس نے’ ٹیک فوگ ایپ‘ کے معاملے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات اس نفرت کو شکست دینے کا صحیح وقت ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ نفرت کو شکست دینے کا صحیح وقت‘۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے الیکشن 2022 کوہیش ٹیگ کیا ہے۔ کانگریس لگاتار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نفرت پھیلانے کا الزام لگا کر حملہ کر رہی ہے۔ حال ہی میں کانگریس نے’ ٹیک فوگ ایپ‘ کے معاملے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

پارٹی نے اپنے آفیشل ہینڈل پر بھی ٹویٹ کیاکہ بی جے پی کا نفرتی ایجنڈہ ملک کی ہم آہنگی کو زہر آلود کر رہا ہے۔ بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کے لیے ملک میں نفرت ، تشدداور انتہاپسندی کو ہوا دے رہی ہے۔ بی جے پی کوملک کے باشندوں کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔

بی جے پی سوشل میڈیا ٹیک فوگ پر منحصر ہے اور اس خطرناک ایپ کے ذریعے بی جے پی سماج میں نفرت کا زہر گھول رہی ہے۔ ٹیک فوگ کوئی ایپ نہیں بلکہ بی جے پی کی پروپیگنڈہ مشینری کا ہتھیار ہے، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button