اندور آتشزدگی معاملہ میں نیا موڑ

ایک سنکی نوجوان نے علی الصبح عمارت کی پارکنگ میں رکھے اسکوٹر میں آتش گیر مواد ڈال کر آگ لگا دی اور اس آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں آج رات ایک تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک اور نو افراد جھلس گئے۔ ایک سنکی نوجوان نے علی الصبح عمارت کی پارکنگ میں رکھے اسکوٹر میں آتش گیر مواد ڈال کر آگ لگا دی اور اس آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تاہم جب پولیس نے تقریباً 500 سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کیں تو ایک نوجوان عمارت کی پارکنگ میں رکھی ایک دو پہیہ گاڑی کو کچھ اسپرے کرکے آگ لگاتا ہوا نظر آیا۔

اس نوجوان کی اصل شناخت سنجے عرف انکت دکشت کے طور پر ہوئی ہے، جو اتر پردیش کے جھانسی ضلع کا رہنے والا ہے، مبینہ طور پر عمارت میں رہنے والی ایک نوجوان خاتون کو پسند کرتا تھا۔

یہ نوجوان تقریباً چھ سات ماہ قبل تک اسی عمارت کے ایک حصے میں کرائے پر رہتا تھا۔ مبینہ طور پر وہ نوجوان خاتون سے محبت کرتا تھا لیکن اب وہ اس کی شادی کہیں اور ہونے والی ہے۔ یہ اسکوٹر بھی متعلقہ لڑکی کے رشتہ داروں کا بتایا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button