اندور کی رہائشی عمارت میں مہیب آگ‘ 7 افراد ہلاک

مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے وجئے نگر علاقہ میں ہفتہ کی صبح ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے سے 7 افراد بشمول ایک جوڑا ہلاک اور دیگر 9 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

اندور: مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے وجئے نگر علاقہ میں ہفتہ کی صبح ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے سے 7 افراد بشمول ایک جوڑا ہلاک اور دیگر 9 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

عینی شاہدین کا الزام ہے کہ فائر بریگیڈ عملہ دیر سے پہنچا۔ عمارت میں رہنے والے بعض افراد نے اپنے فلیٹس کی بالکونیوں سے چھلانگ لگاکر خود کو بچایا حالانکہ ایسا کرتے ہوئے وہ زخمی ہوگئے۔

چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے دکھ ظاہر کرتے ہوئے پولیس تحقیقات کا حکم دیا اور مرن ے والوں کے ورثا کو فی کس 4لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ وجئے نگر کی تنگ سورن باغ کالونی میں واقع عمارت کی نچلی منزل میں برقی میٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

اس کالونی کی گلیاں تنگ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سمپت اُپادھیائے نے بتایا کہ مہلوکین میں ایشور سنگھ سسوڈیہ اور اس کی بیوی نیتو سسوڈیہ شامل ہیں۔

یہ جوڑا‘ عمارت میں کرایہ کے فلیٹ میں رہتا تھا اور اس کا نیا مکان قریب میں تعمیر ہورہا تھا۔ مرنے والوں میں ایک اور عورت شامل ہے جس کا نام اکانکشا بتایا گیا ہے۔ مہلوکین اور زخمیوں کی عمریں 25 تا 45 برس کی ہیں۔ 3 منزلہ عمارت میں کئی فلیٹس ہیں۔

سوشیل میڈیا پر وائرل کئی ویڈیوز میں عمارت سے کثیف دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔ وجئے نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر تہذیب قاضی نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس کو آگ بجھانے میں بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ عمارت تنگ گلی میں بنی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button