انٹر سال دوم کی انگلش کا نصاب تبدیل، نئی کتاب جاری

سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ رواں تعلیمی سال سے نئے نصاب کی انگلش کی کتاب کی اشاعت عمل میں لائی جاچکی ہے۔

حیدرآباد: انٹر میڈیٹ سال دوم کی انگلش کا نصاب تبدیل کردیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ انگلش کی نئی کتاب (نیا نصاب پر مبنی) جاری کی۔

 اس موقع پر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ رواں تعلیمی سال سے نئے نصاب کی انگلش کی کتاب کی اشاعت عمل میں لائی جاچکی ہے۔

نئی کتب بہت جلد مارکٹ میں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ انٹر میڈیٹ کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات ناکام طلبہ کیلئے قدیم نصاب کے تحت ہوں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button