انٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز

ریاست تلنگانہ میں جمعہ کے روز انٹر میڈیٹ امتحانات کا پرامن انداز میں آغاز ہوا ہے۔ ریاست کے1443 مراکز پر بیک وقت سال اول کے امتحانات آج سے شروع ہوئے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں جمعہ کے روز انٹر میڈیٹ امتحانات کا پرامن انداز میں آغاز ہوا ہے۔ ریاست کے1443 مراکز پر بیک وقت سال اول کے امتحانات آج سے شروع ہوئے۔

امتحانی مراکز پر طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔ سال اول کے 4,64,626 اور سال دوم کے 4,42,767 طلبہ امتحانات میں شرکت کریں گے۔ امتحانات کے اوقات9بجے صبح سے12بجے دن رہیں گے۔

سال دوم کے امتحانات کا آغاز ہفتہ7 مئی سے ہوگا۔ نقل نویسی کے تدارک کیلئے75 فلائنگ اسکواڈس، 150 سیٹنگ اسکواڈس کے علاوہ25513 انویجیلٹیرس کو تعینات کیا گیا ہے۔

بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے 7مئی سے جوابی بیاض کی جانچ شروع کرنے کا نظم کیا ہے۔ ریاست بھر میں جوابی بیاض کی جانچ کے14 مراکز بنائے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ انٹر کے نتائج کا اعلان24جون کو کردیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button