انٹر کے ناکام طلبہ، اپریل کے امتحانات میں شرکت کے مجاز

ری کاونٹنگ اور جوابی بیاض کی ویری فیکیشن کرانے کے خواہاں طلبہ، متعلقہ کالج کے پرنسپل کے توسط سے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے انٹر سال اول کے امتحانات میں ناکام طلبہ کو مایوس وپریشان نہ ہونے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ناکام طلبہ، آئندہ سال اپریل میں منعقدشدنی امتحانات میں ایک بار پھر شرکت کرسکتے ہیں۔

انٹر سال اول کے نتائج دو یوم قبل جاری کئے گئے تھے۔ صرف49 فیصد طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا۔

ری کاونٹنگ اور جوابی بیاض کی ویری فیکیشن کرانے کے خواہاں طلبہ، متعلقہ کالج کے پرنسپل کے توسط سے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

امتحانات میں 5.59 لاکھ نے شرکت کی تھی جن میں سے صرف2.24 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔

مختلف طلبا تنظیموں اور اولیائے طلباء کی جانب سے دفتر بورڈ آف انٹر میڈیٹ کا گھیراؤ کرتے ہوئے ناکام طلبا کو رعایتی نشانات سے کامیاب کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button