انڈسٹریز کے لیڈرس سے کے ٹی آر کی ملاقات

تلنگانہ کے وزیرکے تارک راما راؤ نے چہارشنبہ کے روز لندن میں ایک گول میز سیشن کی صدارت کی جس کا اہتمام یو کے انڈیا بزنس کونسل نے کیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرکے تارک راما راؤ نے چہارشنبہ کے روز لندن میں ایک گول میز سیشن کی صدارت کی جس کا اہتمام یو کے انڈیا بزنس کونسل نے کیا تھا۔

تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے کے پیش نظر کے ٹی آر نے دنیا بھر کے انڈسٹریز کے لیڈرس سے تبادلہ خیال کیا۔

کے ٹی آر کے سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق ڈیلائٹی، ایچ ایس بی سی، جے سی بی، ای اینڈ وائی، رولس رائے اور سرکردہ صنعتوں کے نمائندوں نے اس گول میز سیشن میں شرکت کی۔

اس سیشن میں پرنسپل سکریٹری محکمہ آئی ٹی جیش رنجن، ڈپٹی ہائی کمشنر اے پی وتلنگانہ انڈریو فیلمنگ بھی شریک تھے۔

سیشن کے دوران کے ٹی آر نے حکومت تلنگانہ کی ترقی پسند موافق انڈسٹریل پالیسیوں کو متعارف کرایا اور انہیں ترجیح شعبہ جات جیسے آئی ٹی، بی ایف ایس آئی، فوڈ پروسسنگ، فارما اور لائف سائنسس میں سرمایہ کاری کے مواقع سے واقف کرایا۔ انہوں نے صنعت کاروں کو بتایا کہ ریاست میں اراضی، پانی، برقی اور انسانی وسائل دستیاب ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button