اودے پور واقعہ نے انسانیت کو شرمسار کردیا: امام بخاری

سید احمد بخاری نے مزیدکہا کہ ”میں اپنی طرف سے اور ہندوستان کے مسلمانوں کی طرف سے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے۔

نئی دہلی: جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے اودے پور میں انجام دیے جانے والے دردناک اور سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے انسانیت کو شرمسار کردیا۔

 انہوں نے یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ ریاض اور غوث نامی دو افراد کے ہاتھوں کنہیا لال نامی شخص کے بے رحمانہ قتل اور وہ بھی حضور اکرم کے نام پر، نہ صرف ایک بزدلانہ حرکت ہے بلکہ اسلام کے منافی، غیرقانونی اور غیر انسانی عمل بھی ہے۔

سید احمد بخاری نے مزیدکہا کہ ”میں اپنی طرف سے اور ہندوستان کے مسلمانوں کی طرف سے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے۔محمد صلعم کی حیات، رحمدلی،تحمل، سخاوت اور انسانی ہمدردی کی متعدد مثالوں سے بھری پڑی ہے۔

اگراس بہیمانہ حرکت کو انجام دینے والے افرادنے حضور کی حیات مبارکہ اور سیرت طیبہ کا مطالعہ کیا ہوتا اورقرآن و شریعت کی روح کو اچھی طرح سمجھاہوتا تووہ اس قبیح جرم کے مرتکب نہیں ہوتے۔

تبصرہ کریں

Back to top button