اومیکرون کا ایک مریض صحت یاب، دوسرا قرنطینہ میں

عہدیداروں کے مطابق پہلا متاثرہ شخص یکم نومبر کو جنوبی افریقہ سے یہاں پہنچا تھا جبکہ دوسرا 15 اور 20 نومبر کے دوران یہاں آیا تھا۔ پہلے متاثرہ شخص کو مکمل طورپر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ وہ صحت مند ہے۔

بنگلورو: کرناٹک میں 2 افراد کے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے متاثر پائے جانے کے ساتھ ہی ریاستی حکام نے ابھرتی ہوئی صورتِ حال سے نمٹنے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کردیا۔

ریاستی دارالحکومت کی بلدیہ بروہاٹ بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے کووِڈ وار روم میں ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایک متاثرہ شخص صحت یاب ہوچکا ہے جبکہ ایک اور بنگلورو کی ایک ہوٹل میں قرنطینہ ہے۔

بی بی ایم پی نے دونوں متاثرہ افراد کے ابتدائی روابط کا پتہ چلایا ہے۔ 12 افراد جو اِن کے رابطہ میں آئے تھے‘ ان کا ٹسٹ نگیٹیو آیا ہے جبکہ دوسرے متاثرہ شخص کے 212 ابتدائی روابط کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور ان کے ٹسٹ کے نتیجہ کا انتظار کیا جارہاہے۔ تمام افراد میں کوئی علامات نہیں ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق پہلا متاثرہ شخص یکم نومبر کو جنوبی افریقہ سے یہاں پہنچا تھا جبکہ دوسرا 15 اور 20 نومبر کے دوران یہاں آیا تھا۔ پہلے متاثرہ شخص کو مکمل طورپر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ وہ صحت مند ہے۔

دوسرے میں بھی کوئی علامات نہیں اور وہ بھی ٹھیک ہے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button