اومیکرون کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلہ میں

۔ دہلی اور ممبئی میں اومیکرون ویرینٹ غالب ہے جہاں نئے کیسس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان میں اب اومیکرون کا مزید پھیلاؤ مقامی ٹرانسمیشن کے ذریعہ ہوگا۔ وہ بیرونی مسافرین کے ذریعہ نہیں پھیلے گا۔

نئی دہلی: کووڈ 19کا اومیکرون ویرینٹ ہندوستان میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلہ میں ہے اور یہ کئی میٹرو شہروں میں غالب ویرینٹ بن چکا ہے جہاں نئے کیسس تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔ INSACOGنے اپنے تازہ بلیٹن میں یہ بات بتائی۔ اس نے اپنے 10جنوری کے بلیٹن میں جو اتوار کے دن جاری ہوا کہا کہ اومیکرون کے زیادہ ترکیسس میں یاتو سرے سے کوئی علامات نہیں پائی گئیں یا معمولی علامات ظاہرہوئیں۔

 موجودہ لہر میں آئی سی یو کیسس بڑھے ہیں اور خطرہ کی سطح غیر متبدل ہے۔ اومیکرون ملک میں اب کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلہ میں ہے۔ بیشتر میٹروز میں اسی کا غلبہ ہے۔ دہلی اور ممبئی میں اومیکرون ویرینٹ غالب ہے جہاں نئے کیسس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان میں اب اومیکرون کا مزید پھیلاؤ مقامی ٹرانسمیشن کے ذریعہ ہوگا۔ وہ بیرونی مسافرین کے ذریعہ نہیں پھیلے گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button