اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے آئسولیشن مراکز کا اہم رول: جی سرینواس راؤ

ڈائرکٹر ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون سے صحت یاب ہونے کیلئے ان متاثرین کو گھروں میں آئسولیشن میں رکھا جا ئے گا یہ طریقہ کار، اس ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم ثابت ہوگا۔

حیدرآباد: کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومیکرون تیزی کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے اور یہ ویرینٹ، ڈیلٹا قسم سے کم خطرناک ہے۔ مطالعات میں یہ بات بتائی گئی۔ تلنگانہ کے محکمہ صحت وطبابت وبہبود خاندان نے اومیکرون کے متاثرین کو بڑے پیمانے پر خدمات فراہم کرنے کی تیاریاں زور وشور سے شروع کردی ہیں ضرورت پڑنے پر ان متاثرین کو آئسولیشن کی خدمات فراہم کی جائیں گی جس کا مقصد ہاسپٹلوں پر دباؤ کو کم کرناہے۔

ڈائرکٹر ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون سے صحت یاب ہونے کیلئے ان متاثرین کو گھروں میں آئسولیشن میں رکھا جا ئے گا یہ طریقہ کار، اس ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم ثابت ہوگا۔ یہ طریقہ کار، آنے والے چند ماہ میں اہم رول ادا کرے گا۔

 اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت نے ہوم آئسولیشن ٹریٹمنٹ اور مانیٹرنگ پروٹوکول کی تیاریاں شروع کی ہیں۔25لاکھ سے زائد آئسولیشن کٹس خریدے جائیں۔ کٹس، ہوم آئسولیشن میں موجود اومیکرون متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی۔ متاثرین میڈیسن کٹس کی تقسیم کے بعد ہوم آئسولیشن کئیر، علامتوں اور علاج میں پیش رفت پر نظر رکھیں گے۔

 ٹرینی ٹیلی کالرس، مریضوں کو تربیت فراہم کریں گے۔ یہ اقدامات، ہوم آئسولیشن ٹریٹمنٹ اینڈ مانٹرنگ پروٹوکول کا حصہ رہیں گے۔ گھر کی اساس پر ہوم آئسولیشن میں کووڈ پازیٹیو متاثرین کو رکھا جائے گا۔ جن کا ٹسٹنگ سنٹر پر ٹسٹ کیا گیا تھا اور ان متاثرین کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا اسے ہاسپٹل میں رکھا جائے یا پھر اسے ہوم آئسولیشن میں رکھا جائے۔

ضرورت پر ہوم آئسولیشن میں مریضوں کو رکھے جانے کی صورت میں انہیں ادویات پر مبنی ہوم آئسولیشن کٹس فراہم کئے جائیں گے۔ ڈاکٹروں کے مشورہ پر تربیت یافتہ ٹیلی کالرس عملہ، ان مریضوں کی دیکھ بھال کرے گا۔ اومیکرون کے علاج کیلئے تاحال کوئی مخصوص دوائیں تجویز نہیں کی گئی۔ آئسولیشن میں موجود مریضوں کا جنرل دواؤں سے علاج کیا جائے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button