اومیکرون کے کم خطرناک ہونے کے اشارے : انتھونی فوچی

صدر جو بائیڈن کے طبی مشیر کا کہنا تھا کہ اومیکرون پہلے سے موجود وائرس ڈیلٹا سے مزید ”بدتر“ نہیں ہے اور یہ بات ”تقریباً یقینی“ ہے۔

واشنگٹن: امریکہ کے معروف امیونولوجسٹ انتھونی فوچی نے اپنے اس جائزہ کا اعادہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دیگر اقسام کے مقابلے میں کم خطرناک ہے۔

صدر جو بائیڈن کے طبی مشیر کا کہنا تھا کہ اومیکرون پہلے سے موجود وائرس ڈیلٹا سے مزید ”بدتر“ نہیں ہے اور یہ بات ”تقریباً یقینی“ ہے۔

دوسری جانب جرمن سرکردہ وائرولوجسٹ اور حکومتی مشیر کرسٹیان ڈروسٹن کے مطابق نئی قسم زیادہ ”تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت“ رکھتی ہے اور شاید اس کے لیے ویکسین کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پڑے۔ ان کے مطابق اس کے لیے نئی ویکسین اپریل میں استعمال کی جا سکتی ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button