اوٹکور میں آوارا کتوں کا ہرن پر حملہ

اوٹکور:جنگل سے نکل کر روشن ساگر تالاب کے کنارے ایک ہرن پر حملہ کرکے گاؤں کے آوارہ کتوں نے اسے زخمی کردیا۔ حملہ کے دوران ہرن کو زخمی ہوتے دیکھ کر مقامی نوجوانوں نے کتوں کو مار بھگایا۔

 زخموں کی مرہم پٹی کرکے اس واقعہ کی اطلاع ایس آئی پرواتالو کو دی گئی۔ ایس آئی نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات سے واقف کرایا۔

 بعد ازاں ایس آئی اور محکمہ جنگلات کے عہدیدار ڈاکٹر مہادیو نے مقام پر پہنچ کر ہرن کو تحویل میں لے لیا۔ اس ہرن کو سید فخر الدین اور جنگلات کے عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا۔

Back to top button