اُدئے پور قتل کو پاکستانی تنظیم سے جوڑنا غلط: اسلام آباد

پاکستان نے ہندوستانی میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے جن میں اُدئے پور شہر میں ایک ہندو درزی کے قتل کو کسی نہ کسی طرح اسلام آباد سے جوڑدیا گیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان نے ہندوستانی میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے جن میں اُدئے پور شہر میں ایک ہندو درزی کے قتل کو کسی نہ کسی طرح اسلام آباد سے جوڑدیا گیا ہے۔

قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں ہندوستانی میڈیا کے بعض گوشوں میں شائع ہونے والی اطلاعات کے جواب میں دفتر خارجہ نے یہ بیان جاری کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے حوالہ سے کہا گیا ”ہم نے ہندوستانی میڈیا کے ایک گوشہ میں شائع ہونے والی اُدئے پور قتل کیس کی تحقیقات کی اطلاعات کا مشاہدہ کیا ہے جن میں شرانگیز طریقہ سے ملزم افراد ہندوستانی شہریوں کا تعلق پاکستان کی ایک تنظیم سے جوڑا گیا ہے۔

ہم ایسے تمام الزامات کو واضح طورپر مسترد کرتے ہیں جو اپنے داخلی معاملات کو خارجی بناتے ہوئے اور پاکستان کی طرف انگلیاں اٹھاتے ہوئے اسے بدنام کرنے بی جے پی۔ آر ایس ایس کی ہندوتوا پر مبنی حکومت ِ ہند کا شیوہ ہیں۔ بدخواہی پر مبنی ایسی کوششیں ہندوستان یا بیرون ِ ملک عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button