اُدھو ٹھاکرے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوٹس مسترد

مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری زیروال نے ہفتہ کے دن اُدھو ٹھاکرے کی زیرقیادت مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوٹس مسترد کردی۔

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری زیروال نے ہفتہ کے دن اُدھو ٹھاکرے کی زیرقیادت مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوٹس مسترد کردی۔

یہ نوٹس شیوسینا کے باغی ارکان اسمبلی اور ان کے لیڈر ایکناتھ شنڈے نے بھیجی ہے۔

ذرائع کے مطابق زیروال کے دفتر نے بتایا کہ شیو سینا کے 16 باغی ارکان اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے لیے نوٹس بھیجی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنا کیس پیش کرنے کے لیے ممبئی میں حاضر ہوں۔ چیف منسٹر اور شیوسینا سربراہ اُدھو ٹھاکرے کی صدارت میں پارٹی کی اکزیکٹیو میٹنگ دوپہر کو سینا بھون میں منعقد ہوئی۔

دوسری طرف گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں ایکناتھ شنڈے کی قیادت میں میٹنگ ہوئی جہاں وہ گزشتہ کئی دنوں سے جمے ہوئے ہیں۔ شندے کی قیادت میں باغی گروپ نے شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے نام سے ایک نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button