اُدھو ٹھاکرے نے باغیوں کے قلمدان دوسرے وزرا کو الاٹ کردیئے

مہاراشٹرا میں غیرمعمولی سیاسی بحران کا ایک ہفتہ گزرچکا ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی(ایم وی ای) حکومت خطرہ میں ہے۔

ممبئی: مہاراشٹرا میں غیرمعمولی سیاسی بحران کا ایک ہفتہ گزرچکا ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی(ایم وی ای) حکومت خطرہ میں ہے۔

چیف منسٹر اُدھو ٹھاکرے نے پیر کے دن تمام 9 باغی وزرا کو ان کے قلمدانوں سے محروم کردیا اور یہ قلمدان موجودہ وزرا کو الاٹ کردیئے۔

تمام محکمے آسانی سے کام کرتے رہیں اور فیصلہ سازی کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اس کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button