اُردو یونیورسٹی میں یومِ مادری زبان پر بین الاقوامی ویبنار

اردو یونیورسٹی کے چانسلر جناب ممتاز علی صدارت کریں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر ، مانو سرپرست ہوں گے۔ پروفیسر سید امتیاز حسنین، شعبہ لسانیات ، اے ایم یو کنوینر ہیں۔

حیدرآباد: اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ؛ شعبہ لسانیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ، نئی دہلی اور جی ایل اے یونیورسٹی، متھرا کے اشتراک سے بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر مانو میں 21 فروری کو 2:30 بجے دن ایک بین الاقوامی ویبنار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اردو یونیورسٹی کے چانسلر جناب ممتاز علی صدارت کریں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر ، مانو سرپرست ہوں گے۔ پروفیسر سید امتیاز حسنین، شعبہ لسانیات ، اے ایم یو کنوینر ہیں۔

پروفیسر ٹوو اسکٹنیب کنگاس، فن لینڈ / سویڈن؛ پروفیسر رابرٹ فلپسن، یو کے / ڈنمارک؛ پروفیسر اجیت موہنتی ، ہندوستان ویبنار سے مخاطب کریں گے۔ پروگرام کا آئی ایم سی یوٹیوب چیانل www.youtube.com/imcmanuu پر راست مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل چانسلر جناب ممتاز علی کی یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ آمد کے موقع پر ایک استقبالیہ تقریب کا پیر کو 11 بجے دن اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر سید عین الحسن، پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر؛ پروفیسر شیخ اشتیاق احمد، رجسٹرار کے علاوہ ڈینس اور ڈائرکٹرس موجود رہیں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button