اکھلیش اور مایاوتی کی یوگی حکومت کو مبارک باد

اترپردیش میں چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کو بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایاوتی اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے مبارک باد دی ہے۔

لکھنؤ: اترپردیش میں چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کو بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایاوتی اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے مبارک باد دی ہے۔

دونوں سابق چیف منسٹروں نے یوگی حکومت کو جمہوری اقدار پر عمل اور عوام کی خدمت کرنے کی صلاح بھی دی ہے۔

یوگی حکومت کے جمعہ کو منعقد ہوئے حلف برداری تقریب میں مدعو کئے جانے کے باوجود ایس پی بانی ملائم سنگھ یادو، کانگریس صدر سونیا گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، ایس پی صدر اکھلیش یادو، بی ایس پی سپریمو مایاوتی نہیں پہنچیں۔

حالانکہ اکھلیش اور مایاوتی نے ٹوئٹ کے ذریعہ نئی حکومت کو مبارک باد اور نیک تمناؤں سے نوازہ۔مایاوتی نے ہفتہ کو ٹوئٹ کیا اور لکھا ”یوپی میں نئی بی جے پی حکومت کی تشکیل کی مبارک باد اور یہ حکومت آئینی اور جمہوری اقدار و نظریات کے ساتھ کام کرے“۔

اس سے پہلے اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا تھا نئی حکومت ایس پی کے بنائے اسٹیڈیم میں حلف لے رہی ہے۔حلف برداری صرف حکومت بنانے کی نہیں، عوام کی سچی خدمت کی بھی لینی چاہئے۔لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں یوگی حکومت کے 52وزراء نے حلف لی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button