یوروپ

لندن میں ہندوستانی سفارتخانہ کی سیکوریٹی بڑھادی جائے گی

حکومت ِ برطانیہ‘ لندن میں انڈین ہائی کمیشن (ہندوستانی سفارت خانہ) کی سیکوریٹی کو ”سنجیدگی“ سے لے گی۔ انہوں نے کل علیحدگی پسند خالصتانی پرچم لہرانے والے احتجاجیوں کے گروپ کی طرف سے سفارت خانہ میں توڑپھوڑ کو پوری طرح ناقابل ِ قبول قراردیا۔

لندن: حکومت ِ برطانیہ‘ لندن میں انڈین ہائی کمیشن (ہندوستانی سفارت خانہ) کی سیکوریٹی کو ”سنجیدگی“ سے لے گی۔ انہوں نے کل علیحدگی پسند خالصتانی پرچم لہرانے والے احتجاجیوں کے گروپ کی طرف سے سفارت خانہ میں توڑپھوڑ کو پوری طرح ناقابل ِ قبول قراردیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے خلاف کینڈا کے الزامات پر امریکہ کو سخت تشویش
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
اُدھوٹھاکرے کے قافلہ سے اضافی گاڑی ہٹادی گئی
برطانیہ کے پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی

اتوار کے دن خالصتان کے حق میں نعرے لگانے والے احتجاجیوں نے ہندوستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر لہرانے والا ترنگا ہٹاکر خالصتانی پرچم لہرادیا تھا۔ سفارت خانہ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ حملہ کو ناکام کردیا گیا اور اب ترنگا پوری شان سے لہرارہا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ سیکوریٹی عملہ کے 2 ارکان معمولی زخمی ہوئے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ وہ اس توڑپھوڑ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے شہر میں اس قسم کے رویہ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ہندوستان میں برطانوی ہائی کمشنر الیکس ایلس نے اسے پوری طرح ناقابل ِ قبول قراردیا۔ وزیر خارجہ لارڈ طارق احمد آف ویمبلڈن نے کہا کہ حکومت‘ ہندوستانی ہائی کمیشن کی سیکوریٹی کو سنجیدگی سے لے گی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ اسے اتوار کے دن طلب کیا گیا تھا۔

ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ میٹروپولیٹن پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمیشن عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بیشتر مظاہرین‘ پولیس کے وہاں پہنچنے سے قبل منتشر ہوچکے تھے۔ اسی دوران ہندوستان نے اپنے سفارتی مشن کے تحفظ پر حکومت ِ برطانیہ سے سخت احتجاج درج کرایا۔ وزارت ِ خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی میں برطانیہ کے سینئر ترین سفارت کار کو اتوار کی شام طلب کرکے احتجاجی نوٹ حوالہ کیا گیا۔

وضاحت طلب کی گئی کہ برٹش سیکوریٹی وہاں کیوں موجود نہیں تھی۔ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) ریفرنڈم 2020 ایسے وقت کرارہی ہے جب پنجاب میں خالصتان نواز قائد امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ آسٹریلیا کے برسبین شہر میں ہندوستانی قونصل خانہ کو بند کردینے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

خالصتان نواز وہاں اکٹھا ہوگئے تھے اور انہوں نے قونصل خانہ میں داخلہ کا راستہ روک دیا تھا۔ حالیہ مہینوں میں خالصتان نوازوں نے ملبورن میں کئی ہندو مندروں میں توڑپھوڑ کی۔ کینیڈا میں بھی ہند مخالف سرگرمیاں بڑھ گئیں۔ خالصتان حامیوں نے وہاں بعض مندروں میں توڑپھوڑ کی۔