ایران کا طویل فاصلہ تک مارکرنے والے بیالسٹک میزائل کا تجربہ

ایرانی میزائل 1450کلومیٹرفاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کونشانہ بنایا۔

تہران: ایران نے طویل فاصلے تک مارکرنے والے بیالسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ایران نے طویل فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل ’خیبرشکن‘ کا تجربہ کیا ہے۔

ایرانی میزائل 1450کلومیٹرفاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کونشانہ بنایا۔

میزائل ’خیبرشکن‘ میزائل شیلڈ سے پارہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اورمیزائل کولانچ کرنے کے لئے سولڈ فیول کا استعمال کیا گیا ہے۔بیالسٹک میزائل ’خیبرشکن‘ مکمل طورپرایران میں تیارکیا گیا ہے۔

ذریعہ
منصف وین ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button