ایس آئی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے7/ اگست کو تحریری امتحان

ہدایات کے مطابق ہال ٹکٹ پر پاسپورٹ سائز کی تصویر چسپاں کی جائیں جس میں ناکام رہنے پر امیدواروں کو امتحانی مرکز پر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔امیدواروں کو چاہئے کہ وہ ہال ٹکٹ کی دوسری جانب اہم ہدایات کا اپنے مفاد میں بغور مطالعہ کرلیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ(ٹی ایس ایل پی آر بی) کے صدرنشین وی وی سرینواس راؤ نے آج بتایا کہ ایس آئی سیول اور مساوی عہدوں پر 554جائیدوں پر راست تقررات کیلئے تحریری ٹسٹ 7/ اگست کو 10 تا ایک بجے دن منعقد کیا جائے گا۔

یہ ٹسٹ حیدرآبادمیں اور اس کے اطراف و اکناف میں 503 مراکز پر اور ریاست کے دیگر35 ٹاؤنس میں منعقد کیا جائے گا۔ 30جولائی کو  صبح8 بجے سے 5/ اگست کی نصف شب تک ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کئے جاسکے ہیں۔امیدواروں کو چاہئے کہ وہ ٹی ایس ایل پی آر بی کی وئب سائٹ پر اپنے متعلقہ اکاؤنٹس میں لاگ ان کریں۔

جن امیدواروں کے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ نہ ہوسکیں انہیں چاہئے کہ وہ support@tslprb.in  پر ای میل روانہ کریں یا فون نمبرات 9393711110 یا 9391005006 پر رابطہ کریں۔ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد امیدواروں کو چاہئے کہ وہ A4سائز کے کاغذ پر دونوں جانب اس کا پرنٹ آوٹ حاصل کرلیں تاکہ ایک ہی صفحہ پر ہال ٹکٹ اور اہم ہدایات دستیاب رہیں۔

ہدایات کے مطابق ہال ٹکٹ پر پاسپورٹ سائز کی تصویر چسپاں کی جائیں جس میں ناکام رہنے پر امیدواروں کو امتحانی مرکز پر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔امیدواروں کو چاہئے کہ وہ ہال ٹکٹ کی دوسری جانب اہم ہدایات کا اپنے مفاد میں بغور مطالعہ کرلیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button