ایس ایس سی، انٹر سال اول و دوم امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی

حیدرآباد:جے ای ای (مین)2022 امتحانات کی ری شیڈولنگ کی وجہ سے ریاست تلنگانہ میں مئی سے منعقد شدنی ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن تلنگانہ نے ایس ایس سی امتحانات کے نظر ثانی شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق ایس ایس سی امتحانات23 مئی سے شروع ہوں گے۔

23 مئی کو زبان اول، 24مئی کو زبان دوم،25 مئی کو زبان سوم (انگلش)،26مئی کو ریاضی،27 مئی کو جنرل سائنس(فزیکل +بائیولیوجیکل سائنس) اور28 مئی کو سماجی علم امتحان منعقد ہوگا۔ امتحانات کے اوقات کار9:30 بجے سے 12:45بجے دن رہیں گے۔

30مئی کو مین لینگویج پرچہ Iسنسکرت اور عربی، 31مئی کو پرچہ دوم سنسکرت اور عربی اور یکم جون کو ووکیشنل تھیوری کا امتحان منعقد ہوگا۔ اس بار طلبہ کو پرچہ سوالات کے ہر سیکشن سے50فیصد منتخب سوالات کے جوبات تحریر کرنے کی سہولت رہے گی۔

اس دوران تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن (ٹی ایس پی آئی ای) نے سال اول اور دوم کے امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی کی ہے۔ بورڈ نے آج بعد نظر ثانی امتحانات کا نیا شیڈول جاری کیا ہے۔

جس کے مطابق انٹر میڈیٹ سال اول کے امتحانات 6مئی سے اور سال دوم کے امتحانات 7مئی سے شروع ہوں گے۔ جنرل اور ووکیشنل دونوں کے پراکٹیکل امتحانات23مارچ تا8 اپریل (بشمول اتوار) منعقد ہوں گے۔

اتھیکس اینڈ ہیومن ویلیوز اور انوائرٹمنٹ ایجوکیشنل امتحانات بالترتیب 11 اور12 اپریل کو منعقد ہوں گے۔ انٹر میڈیٹ امتحانات کے نظر ثانی شیڈول کے مطابق انٹر سال اول امتحانات کا آغاز6مئی کو زبان دوم سے ہوگا۔

9 مئی کو انگلش،11مئی کو ریاضی پیپرIA/ باٹنی / پولیٹکل سائنس،13مئی کو ریاضی پیپرIB/ زوالوجی / تاریخ،16مئی کو فزکس / اکنامکس، 18 مئی کو کیمسٹری/ کامرس کے امتحانات منعقد ہوں گے۔

20 مئی کو پبلک ایڈ منسٹریشن، برج کورس میاتھس فار بی پی سی طلبہ کیلئے اور23مئی کوماڈرن لینگویجس اور جیو گرافی کے امتحانات ہوں گے۔

انٹر سال دوم کے امتحانات کا آغاز 7مئی کو زبان دوم سے ہوگا۔10مئی کو انگلش،12 مئی کو ریاضی پیپرIIA/ باٹنی / پولیٹیکل سائنس /14مئی کو ریاضی پیپرIIB / زوالوجی / تاریخ 17 مئی کو فزکس / اکنامکس، 19مئی کو کیمسٹری / کامرس،21مئی کو پبلک ایڈمنسٹریشن/ برج کورس میاتھس پیپر IIB،24 مئی کو ماڈرن لینگویجس/ جیوگرافی کے امتحانات منعقد ہوں گے۔.

Back to top button