ایس ایس سی امتحانات کے ہال ٹکٹس اسکولس کو روانہ

ایس ایس سی امتحانات کا انعقاد 23مئی تایکم جون تک صبح 9:30بجے تا 12:45 بجے دن تک عمل میں لایا جائے گا۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر گورنمنٹ اگزامینشین تلنگانہ کے مطابق ایس ایس سی امتحانات کے ہال ٹکٹس متعلقہ اسکولس کے ہیڈ ماسٹرس کو روانہ کردئیے گئے ہیں۔

ایس ایس سی امتحانات کا انعقاد 23مئی تایکم جون تک صبح 9:30بجے تا 12:45 بجے دن تک عمل میں لایا جائے گا۔

جاریہ سال تمام طلبہ 12مئی سے متعلقہ اسکولس سے اپنے ہال ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں وئب سائٹ www.bse.telangana.gov.in سے بھی ہال ٹکٹس کو ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

جاریہ سال ایس ایس سی امتحانات میں 5لاکھ 9ہزار275 امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button