ایس پی حکومت بنی تو 300 یونٹ برقی مفت:اکھلیش

انہوں نے اشارہ دیا کہ مفت بجلی کی ہی طرح ایس پی ایک ایک کر کے اپنے انتخابی وعدے آنے والے دنوں میں اعلان کرے گی۔

لکھنو۔: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بھی نئے سال کے موقع پر انتخابی وعدوں کا پٹارا کھولتے ہوئے ہفتہ کے دن کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی قیادت میں ایس پی کی حکومت بننے پر ریاست کے عوام کو 300یونٹ برقی مفت فراہم کی جائے گی۔

اسی طرح کسانوں کو بھی سینچائی کے لئے پہلے کی طرح مفت برقی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا سال 2022 میں ہونے والی تبدیلی کا یہ پہلا عزم ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ مفت بجلی کی ہی طرح ایس پی ایک ایک کر کے اپنے انتخابی وعدے آنے والے دنوں میں اعلان کرے گی۔

اکھلیش نے کہا کہ ایس پی کے قول و فعل میں کوئی تفاوت نہیں ہے جوکہتی ہے وہ کرتی ہے۔ یہ بات سبھی جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی کے انتخابی منشور کا یہ پہلا انتخابی وعدہ ہے۔ آگے جیسے جیسے انتخابات کی طرف بڑھتے جائیں گے ویسے ویسے دیگر وعدوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button