ایشوریہ رائے کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں حاضری

2016 کے پنامہ پیپرس گلوبل ٹیکس لیکس کیس سے جڑے ایک معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لئے انہیں ای ڈی آنا پڑا۔

نئی دہلی: اداکارہ ایشوریہ رائے بچن پیر کے دن نئی دہلی میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے حاضر ہوئیں۔

2016 کے پنامہ پیپرس گلوبل ٹیکس لیکس کیس سے جڑے ایک معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لئے انہیں ای ڈی آنا پڑا۔

سوپر اسٹار امیتابھ بچن کی بہو 48 سالہ ایشوریہ رائے سے پوچھ تاچھ کی گئی اور ان کا بیان بیرونی زرمبادلہ قانون(فیما) کے تحت ریکارڈ کیا گیا۔ اداکارہ نے بعض کاغذات بھی ایجنسی کو سونپے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button