ایلون مسک پر 44 بلین ڈالر کے معاہدہ پر ٹویٹر کا مقدمہ

اسپوتنک کے مطابق ایلن مسک نے ٹوئٹر پر اپنے جعلی (بوٹ) اکاؤنٹس کی صحیح تعداد چھپانے اور اس کے بارے میں مانگی گئی تمام معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا ہے اورانہوں نے اسی بنیاد پر ڈیل منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن: ٹویٹر نے ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کے خلاف ان کی جانب سے سوشل میڈیا فرم خریدنے کے سودے کو ختم کرنے کے لئے مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ قدم ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کے ذریعہ 44 ارب امریکی ڈالر کے حصول کے معاہدے کو ختم کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔

اسپوتنک کے مطابق ایلن مسک نے ٹوئٹر پر اپنے جعلی (بوٹ) اکاؤنٹس کی صحیح تعداد چھپانے اور اس کے بارے میں مانگی گئی تمام معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا ہے اورانہوں نے اسی بنیاد پر ڈیل منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے جواب میں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر نے کہا کہ 44 ارب امریکی ڈالر کے حصول کے معاہدے کو ختم کرنے کے فیصلے پر مسک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس ڈیل کے مطابق اگر کوئی بھی پارٹی اسے منسوخ کرتی ہے تو اسے 1 بلین ڈالر یعنی تقریباً 7,904 کروڑ روپے کی ٹرمینیشن فیس ادا کرنی ہوگی۔ ٹویٹر نے ڈیلویئر کورٹ سے گزارش کی ہے کہ وہ مسک کو حکم دے کہ ٹویٹر ڈیل اسی قیمت (54.20 ڈالر فی شیئر) پر مکمل کی جائے۔

تبصرہ کریں

Back to top button