ایل بی نگر میں ٹمس کے قیام کی تجویز منظور: کے ٹی آر

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے کہا ہے کہ شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر میں تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کی قیام کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوتہ پیٹ فروٹ مارکٹ کا مسئلہ حل ہونے کے بعد اندرون 18ماہ اس اسپتال کا افتتاح انجام دیاجائے گا۔

انہوں نے بنڈلہ گوڑہ، ناگول میں اسٹریٹجک نالہ ڈیولپمنٹ پروگرام کے کاموں کے سلسلہ میں سنگ بنیاد رکھا۔ ساتھ ہی وزیرموصوف نے بیرامل گوڑہ کے فلائی اوور اور ایل بی نگر کاافتتاح کیا۔ یہ کہتے ہوئے کہ 672کروڑروپئے کے صرفہ سے کئی فلائی اوورس اور انڈرپارسس کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے اوراسٹرام واٹرنٹ ورک ڈرین نٹ ورک کے کام کو103.25 کروڑروپئے سے بہتر بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیگر حلقوں میں بھی اسی طرح کے کام کئے جائیں گے۔

Back to top button