ایمسیٹ کے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت

تلنگانہ میں انجینئرنگ، اگری کلچر، فارما کورسس میں داخلوں کے لئے ہونے والے ایمسیٹ کے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں انجینئرنگ، اگری کلچر، فارما کورسس میں داخلوں کے لئے ہونے والے ایمسیٹ کے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ایمسیٹ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ یہ ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔کنوینر نے یہ بات بتائی۔

14,15جولائی کو اگری کلچر، میڈیسن شعبہ کا ایمیسٹ امتحان ہوگا۔18جولائی سے 20جولائی تک انجینئرنگ کے شعبہ کا ایمسیٹ امتحان ہوگا۔

ایمسیٹ کیلئے گذشتہ شام تک انجینئرنگ شعبہ کیلئے ایک لاکھ 71 ہزار 500، اگری کلچر کے لئے 94 ہزار47درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button