این سی پی کی کوششوں سے ہائی کمان کو واقف کروادیا گیا: پٹولے

 ناگپور ایرپورٹ پر صحافیوں کے سوال پر پٹولے نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سالوں سے این سی پی مہارشٹرا میں کانگریس کو ”کمزور“ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع پریشدوں اور دیگر بلدیات کے کانگریس نمائندوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے خاطر خواہ فنڈس تک نہیں مل رہے ہیں۔

ناگپور: مہاراشٹرا کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کو مبینہ طور پر کمزور کرنے این سی پی کی کے حالیہ سیاسی اقدامات سے پارٹی کے ہائی کمانڈ کو واقف کروادیا گیا۔

 ناگپور ایرپورٹ پر صحافیوں کے سوال پر پٹولے نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سالوں سے این سی پی مہارشٹرا میں کانگریس کو ”کمزور“ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع پریشدوں اور دیگر بلدیات کے کانگریس نمائندوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے خاطر خواہ فنڈس تک نہیں مل رہے ہیں۔

“ انہوں نے کہا کہ بھیونڈی۔ نظام پور میونسپل کارپوریشن کے 19کانگریس کارپوریٹرس این سی پی میں شامل ہوگئے۔ اس کے علاوہ اس ماہ کے اوائل میں گونڈیا ضلع پریشد کے صدر کے انتخاب کے لیے این سی پی نے حریف بی جے پی سے ہاتھ ملایا۔

ان سب باتوں سے کانگریس ہائی کمانڈ کو حال ہی میں ادئے پور کے ”چنتن شیور“ میں واقف کروادیا گیا۔اس سوال پر کہ کیا چنتن شیور میں کانگریس کے نئے صدر کے انتخاب پر تبادلہ خیال ہوا، پٹولے نے کہا کہ پارٹی کے داخلی انتخابات کا آغاز ہوچکا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button