مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

مہاراشٹرا میں 2چیتے گھروں میں گھس گئے، عوام میں خوف کا ماحول ( ویڈیو وائرل)

دونوں چیتے پہلے گھروں میں داخل ہوئے جس سے مکین خوف زدہ ہوکر گھر بار چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ تلاش بسیار کے باوجود کھانے کو کچھ نہ ملا تو چیتے گلیوں اور بازار میں پہنچ گئے۔

نئی دہلی: مہاراشٹر کے شہر ناسک میں دو چیتے رہائشی علاقے میں گھس آئے اور عوام خوف زدہ ہوکر ادھر ادھر دوڑنے لگ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ناسک شہر کے گنجان علاقہ ساوتا نگر اور گووند نگر میں 5 کلومیٹر کے دائرے میں دو چیتے کھانے کی تلاش میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)
تخت حضور صاحب میں غیرسکھ اڈمنسٹر کے تقرر پر سکھبیر بادل کی سخت تنقید

دونوں چیتے پہلے گھروں میں داخل ہوئے جس سے مکین خوف زدہ ہوکر گھر بار چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ تلاش بسیار کے باوجود کھانے کو کچھ نہ ملا تو چیتے گلیوں اور بازار میں پہنچ گئے۔

چیتوں کو نزدیک دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں اورلوگ ادھر ادھر بھاگنےلگے۔ بھگدڑ مچنے سے 5 سے زائدافراد زخمی بھی ہوگئے۔ خوش قسمتی سے دونوں چیتوں نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف نے ساوتا نگر میں دیکھے گئے چیتے کو پکڑ لیا تاہم گووند نگر میں دیکھے گئے چیتے کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ چند ہفتوں قبل بنگلورو کی سڑکوں پر ایک چیتے کو دیکھا گیا تھا جو شہریوں پر حملے کر رہا تھا۔ چار دن کی تلاش کے بعد چیتا مل گیا لیکن اسے پکڑنے کے لیے اہلکاروں کو گولی چلانا پڑی۔ چیتے نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا۔