این چندر شیکھرن ایئر انڈیا کے چیئرمین مقرر

ٹاٹا سنز نے حال ہی میں ایئر انڈیا کا حصول مکمل کیا۔ چندر شیکھرن نے 18000 کروڑ روپے کے اس ایکوائرمنٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نئی دہلی: ٹاٹا سنز نے منگل کے روز ٹاٹا گروپ کے چیئرمین این چندر شیکھرن کو ایئر انڈیا کے نئے چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ ٹاٹا سنز نے حکومت سے ملک کی مشہور ایئر لائن خریدنے کے بعد ترک ایئر لائن کے سابق سی ای او ایلکار ایچی کو ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو کے عہدہ کیلئے منتخب کیا تھا لیکن انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ جس کے بعد ٹاٹا گروپ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ٹاٹا سنز نے حال ہی میں ایئر انڈیا کا حصول مکمل کیا۔ چندر شیکھرن نے 18000 کروڑ روپے کے اس ایکوائرمنٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button