حیدرآباد

تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راو کا دورہ برطانیہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راو، برطانیہ کے دورہ پر روانہ ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راو، برطانیہ کے دورہ پر روانہ ہوئے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان
غداروں کو پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کریں گے

ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد سے تارک راماراویہ دورہ کررہے ہیں جس کے ایک حصہ کے طور پر وہ وہاں کے صنعت کاروں اور تجارتی اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے۔

وزیرموصوف ریاست میں سرمایہ کاری کے فوائد کی تفصیلات سے انہیں واقف کروائیں گے۔

ان کا قیام برطانیہ میں 13مئی تک رہے گا۔

وزیرموصوف نے گزشتہ سال 18 تا 22 مئی لندن کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ہندوستانی ہائی کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔

علاوہ ازیں یوکے انڈیا بزنس کونسل کے زیر اہتمام گول میز اجلاس میں بھی وہ شریک ہوئے تھے۔

ساتھ ہی بیشتر سرکردہ اداروں کے سربراہوں سے بھی انہوں نے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر کئی کمپنیاں ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آئی ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی