ایک اور سیاح آیا کھایا، پیا اور چل دیا، کے ٹی آر کا ٹویٹ

کے ٹی راما راو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ”ایک اور سیاح آج آیا، کھایا، پیا اور چل دیا۔8سال میں کچھ نہیں دیا تلنگانہ کو، آج بھی وہی سلسلہ، وہی جملہ بازی اور دھوکہ بازی ہے۔بی جے پی بکواس جملہ پارٹی(بی جے پی)بن گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدرو ریاستی وزیر آئی ٹی تارک راما راو نے مرکز کی بی جے پی پر ایک مرتبہ پھر نکتہ چینی کی۔انہوں نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے دورہ پر طنز کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک اور سیاسی سیاح نے ریاست کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے 8برسوں کے دوران تلنگانہ کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔کے ٹی راما راو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ”ایک اور سیاح آج آیا، کھایا، پیا اور چل دیا۔8سال میں کچھ نہیں دیا تلنگانہ کو، آج بھی وہی سلسلہ، وہی جملہ بازی اور دھوکہ بازی ہے۔بی جے پی بکواس جملہ پارٹی(بی جے پی)بن گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button