سوشیل میڈیاکھیل

گراؤنڈ میں محمد سمیع کے نام کے ساتھ جئے شری رام کے نعرے، شرمناک ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کافی ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ کرکٹ شائقین اسے غلط قرار دے رہے ہیں اور گجرات کرکٹ اسوسی ایشن سے اس معاملے میں ایکشن لینے کی درخواست کررہے ہیں۔ محمد سمیع کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔

احمدآباد: احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹسٹ میچ کے درمیان ایک انتہائی شرمناک حرکت کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہاں موجود کچھ تماشائیوں کو ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد سمیع کا نام لے کر جئے شری رام کا نعرہ لگاتے سنا گیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی
شاہین کو کام کے بوجھ سے راحت دینے پی سی بی کا فیصلہ
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
احمد آباد میں تیز رفتار کار ہجوم میں گھس گئی، 9 افراد ہلاک
عمران ملک‘ بہتر لائن اور لنتھ کے ذریعہ دنیا پر راج کرسکتے ہیں:سمیع

 یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس پر کافی بحث ہورہی ہے۔ یہ واقعہ احمد آباد ٹسٹ شروع ہونے سے عین قبل کا بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں ہندوستانی کھلاڑی باؤنڈری کے قریب کھڑے نظر آرہے ہیں۔

https://twitter.com/Warlock_Shabby/status/1633765668079415296

 اس دوران اسٹیڈیم میں موجود کچھ تماشائیوں نے سوریہ کمار یادو کا نام پکارا، اس کے بعد محمد سمیع کو دیکھتے ہی جئے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔ یہاں ایک تماشائی کو ’جے شری رام ٹو سمیع‘ کہتے بھی سناگیا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کافی ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ کرکٹ شائقین اسے غلط قرار دے رہے ہیں اور گجرات کرکٹ اسوسی ایشن سے اس معاملے میں ایکشن لینے کی درخواست کررہے ہیں۔ محمد سمیع کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔

 اس سے قبل جب ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کے خلاف یکطرفہ 10 وکٹوں سے ہارگئی تھی تو سوشل میڈیا پر ایک مخصوص مذہب کے صارفین نے اس شکست کا قصوروار سمیع کو سمجھا تھا۔

 پاکستان سے ہارنے کا سارا الزام سمیع پر لگایا گیا۔ اس کے بعد سچن تندولکر اور وی وی ایس لکشمن جیسے سابق کھلاڑی سمیع کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔