اے آر رحمن کی دختر خدیجہ کی شادی

۔ تصویر میں اے آر رحمن اور اُن کی اہلیہ کھڑے ہوئے ہیں۔ اے آر رحمن سرخ پرنٹیڈ شیروانی زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ جوڑا صوفے پر بیٹھا ہوا ہے اور دونوں کے گلوں میں پھولوں کے ہار ہیں۔ ختیجہ اس وقت بھی باحجاب نظر آتی ہیں۔

حیدرآباد: آسکر ایوارڈ یافتہ مایاناز موسیقار اے آر رحمن کی با حجاب وباپردہ دختر نیک اختر خدیجہ کی شادی ہوگئی ہے۔ اے آر رحمن نے انسٹا گرام پر اپنی بچی داماد کے علاوہ دیگر ارکان خاندان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو مبارکباد پیش کی۔ اُنہوں نے لکھا کہ اللہ اِس جوڑے کو سلامت رکھے ۔ میں تم دونوں کی ازدواجی زندگی کیلئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

خدیجہ کی شادی ریاض الدین شیخ محمد سے ہوئی ہے جو پیشہ سے آڈیو انجینئر ہے۔ گذشتہ سال دسمبر میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔ اے آر رحمن نے انسٹا گرام پر جو تصویر پوسٹ کی وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں اے آر رحمن اور اُن کی اہلیہ کھڑے ہوئے ہیں۔ اے آر رحمن سرخ پرنٹیڈ شیروانی زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ جوڑا صوفے پر بیٹھا ہوا ہے اور دونوں کے گلوں میں پھولوں کے ہار ہیں۔

خدیجہ اس وقت بھی باحجاب نظر آتی ہیں۔ اسی دوران بالی ووڈ کے مختلف سلیبریٹیز بشمول گوہر خان، ریچا چڈھا اور دیگر کئی لوگوں نے اُنہیں شادی کی مبارکباد پیش کی ۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button