دہلی

پرینکا گاندھی کو کانگریس کی نئی ٹیم میں بڑا رول ملنے کا امکان

سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور سے بات چیت کے دوران الیکشن مینجمنٹ ٹیم بنانے کی تجویز پیش ہوئی تھی اور کہا گیا تھا کہ پرشانت کشور کو یہ اہم عہدہ دیا جائے گا لیکن بات آگے نہیں بڑھ سکی۔

نئی دہلی: ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن (2022) میں کانگریس کو جیت دلانے والی پرینکا گاندھی وڈرا کو پارٹی کی نئی ٹیم میں الیکشن منیجر کا رول ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
کانگریس کا 139 واں یوم تاسیس
ساکشی ملک کے گھر جانا پرینکا کا ذاتی فیصلہ: برج بھوشن
بی آر ایس پر پول مینجمنٹ کاالزام، عوام برائے فروخت نہیں
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ

 سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور سے بات چیت کے دوران الیکشن مینجمنٹ ٹیم بنانے کی تجویز پیش ہوئی تھی اور کہا گیا تھا کہ پرشانت کشور کو یہ اہم عہدہ دیا جائے گا لیکن بات آگے نہیں بڑھ سکی۔

 پرینکا گاندھی‘ یوپی میں پارٹی جنرل سکریٹری انچارج ہیں جہاں کانگریس کا صرف ایک رکن پارلیمنٹ اور 2  ارکان اسمبلی ہیں۔ پارٹی کو 2024 کے عام انتخابات میں بڑا چیلنج درپیش ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میں تمام ریاستوں سے نمائندگی دی جائے گی اور کسی بھی ریاست کو بڑا حصہ نہیں دیا جائے گا۔