اے ٹی ایس نے مولانا قمرغنی اسلامی کو گرفتارکرلیا

انہیں مقامی عدالت میں پیش کرکے ٹرانزٹ ریمانڈلیاگیا۔ انہیں گجرات لے جایاجائے گا۔ امکان ہے کہ اے ٹی ایس تفتیش کیلئے 10 دن کا ریمانڈ مانگے گی۔

نئی دہلی: گجرات اے ٹی ایس نے اتوار کے دن مولانا قمرغنی اسلامی کو کشن بھاروڑ کے سنسنی خیز قتل کے سلسلہ میں گرفتارکرلیا۔

کشن کو دھندوکاسٹی میں موٹرسائیکل سوار قاتلوں نے اس لئے گولی مارکرہلاک کردیاتھا کہ اس نے مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک ویڈیواپ لوڈ کی تھی۔

مولانا کی گرفتاری دارالحکومت دہلی سے عمل میں آئی۔

انہیں مقامی عدالت میں پیش کرکے ٹرانزٹ ریمانڈلیاگیا۔ انہیں گجرات لے جایاجائے گا۔ امکان ہے کہ اے ٹی ایس تفتیش کیلئے 10 دن کا ریمانڈ مانگے گی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button