حیدرآباد

پنجہ گٹہ کے معطل انسپکٹر گرفتار

پولیس نے پنجہ گٹہ کے معطل انسپکٹر درگا راؤ کو گرفتار کرلیا ہے جو مفرور تھے۔ بودھن کے سابق ایم ایل اے شکیل عامر کے فرزند کے سڑک حادثہ کیس میں درگا راو بھی ملزم ہیں۔

حیدرآباد: پولیس نے پنجہ گٹہ کے معطل انسپکٹر درگا راؤ کو گرفتار کرلیا ہے جو مفرور تھے۔ بودھن کے سابق ایم ایل اے شکیل عامر کے فرزند کے سڑک حادثہ کیس میں درگا راو بھی ملزم ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس دوبارہ کھولنے جوبلی ہلز پولیس کا فیصلہ
کمسن ارمان چاؤش بنجارہ ہلزکے انسپکٹر

کمشنر پولیس کے سرینواس نے شکیل کے فرزند کو فرار ہونے میں مدد کرنے پر درگا راو کے ملوث ہونے کی اطلاع کے بعد انہیں خدمات سے معطل کر دیا تھا۔ وہ اب تک گرفتاری کے خوف سے مفرور تھے۔

درگا راو کی تلاش میں سرگرم پولیس نے پیر کی صبح انہیں آندھرا پردیش کے گنتگل میں دبوچ لیا اور تفتیش کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔درگا راؤ پر الزام ہے کہ انہوں نے ساحل کو ملک چھوڑنے میں مدد کی۔

مقامی انسپکٹر بی درگا راؤ نے اپنے خلاف درج مقدمہ میں پیشگی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے اپنی پیشگی ضمانت کے لئے داخل کردہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ اگر انہیں پولیس نے گرفتار کیا تو ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچے گا۔