بائیڈن۔پوٹین سمٹ کا کوئی منصوبہ نہیں:وائٹ ہاوز

وائٹ ہاوز پریس سکریٹری جین ساکی نے اعلان کیا کہ صدر امریکہ جوبائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان مجوزہ ملاقات کایقینی طور پر کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

واشنگٹن: وائٹ ہاوز پریس سکریٹری جین ساکی نے اعلان کیا کہ صدر امریکہ جوبائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان مجوزہ ملاقات کایقینی طور پر کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

اس سے قبل ولادیمیر پوٹین نے یوکرین کے باغی علاقوں کو آزاد ریاستیں قرار دینے کااعلان کرتے ہوئے مزید فوجیوں کو کیف کی سمت روانہ کردیاہے۔

منگل کو دیر گئے صحافیوں کو مخاطف کرتے ہوئے جین ساکی نے واضح طور پر مستقبل میں میٹنگ کے امکان کو مسترد نہیں کیا لیکن انہوں نے بتایا کہ بائیڈن پوٹین سے اس وقت تک ملاقات نہیں کریں گے تاوقتیکہ روس فوجیوں کو واپس طلب کرتے ہوئے یوکرین کی حالات میں کشیدگی کو دور نہ کرے۔

پریس سکریٹری کے اس بیان سے قبل بائیڈن نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ منگل کو روسی بینکوں اور حکومت کرنے والے چند لوگوں کے خلاف پہلے دور کے سخت گیر تحدیدات کااعلان کیاہے جبکہ اس کامنصوبہ ہے کہ اگر ماسکو اپنے حملہ میں پیشرفت کرے تو انہیں مزید تحدیدات کو سخت بنادیاجائے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button