بابراعظم نے 27 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑدیا

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کی چوتھی اننگز میں بابر بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کراچی: پاکستان کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کی چوتھی اننگز میں بابر بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے 425 گیندوں پر 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 196 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ ان سے قبل انگلینڈ کے مائیکل آرتھرٹن نے ان کی کپتانی میں 1995 میں چوتھی اننگز میں ناقابل شکست 185 رنز بنائے تھے۔

بابر نے چوتھی اننگز میں میدان پر 607 منٹ گزارکر سب سے زیادہ وقت بلے بازی کرنے کا ایشین کھلاڑی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیاہے۔ دن کے آغاز میں جب بابر نے عبداللہ شفیق کے ساتھ کھیلنا شروع کیا تو اس نے کینگروز کو وکٹوں کیلئے ترسا دیا۔

ہر گیند کو اس کی قابلیت کے مطابق کھیلتے ہوئے بابر نے ثابت کیاکہ انہیں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں کیوں شمار کیا جاتا ہے۔ پیٹ کمنس اور مچل اسٹارک کی رفتار اور ریورس سوئنگ کے سامنے بابر لرزاٹھے۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستانی بلے باز بیک فٹ پر جارہے تھے، بابر نے ناتھن لیون کو لانگ آف پر چھکا لگاکر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

بابر سے پہلے پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ یونس خان کے نام تھا۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 171 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر دو سال تک ٹسٹ کرکٹ میں سنچری نہ بناسکے اور انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

بابر پہلی اننگز میں صرف 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دوسری اننگز میں بابر نے ہر سوال کا جواب اپنے بلے سے دیا۔ سنچری بنانے کے بعد بابر کی چیخ میں مخالفین پر غصہ صاف نظر آرہا تھا۔ گویا وہ کہنا چاہتے تھے کہ ان کا بیٹ ہر تنقید پر بھاری ہے۔ بابر کی وجہ سے ہی پاکستان میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوا۔

بابر کا محض 27 سال کی عمر میں عالمی کرکٹ میں دبدبہ ثابت ہوتاہے کہ آنے والے وقت میں دنیائے کرکٹ کے کئی ریکارڈ ان کے نشانے پر ہوں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button