بابر اعظم نے ویراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑدیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔ بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر سب سے زیادہ دن رہنے والے کھلاڑی بن گئے۔

دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔ بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر سب سے زیادہ دن رہنے والے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان پچھلے 1025 دنوں سے ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز ویراٹ کوہلی کے پاس تھا۔ وایرٹ کوہلی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں 1013 دن تک پہلے نمبر پر رہے تھے۔

انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 729 دن تک آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کر رکھا تھا۔

بابراعظم نے کہاکہ وہ ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے پر بیحد خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنا شاندار فام آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی برقرار رکھنے پرعزم ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button