باحجاب طالبات، انا چھوڑکر امتحان لکھیں:وزیر تعلیم کرناٹک

کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی نگیش نے اتوار کے دن حجاب پر زور دینے والی طالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنی انا چھوڑیں اور دسویں جماعت کااہم امتحان لکھیں۔

باگل کورٹ(کرناٹک): کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی نگیش نے اتوار کے دن حجاب پر زور دینے والی طالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنی انا چھوڑیں اور دسویں جماعت کااہم امتحان لکھیں۔

انہوں نے کہاکہ کئی طالبات ہائیکورٹ کا فیصلہ اور حکومت کے اعلامیہ پر عمل کررہے ہیں۔

امتحان نہ لکھنے والی لڑکیوں کے لیے ایک ماہ بعد دوبارہ امتحان منعقد کیاجائے گا۔

اس کے سواء ان کے لیے کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں کئی مرتبہ اپیل کرچکاہوں۔ چیف منسٹر بھی اپیلیں کرچکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button