بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی ویب سیریز ’انامیکا‘ کا ٹریلر ریلیز

سنی لیونی نے کہاکہ ایکشن ایک ایسا زونر ہے جسے میں نے پہلے کبھی نہیں آزمایا اور جب میں نے انامیکا کا اسکرپٹ پڑھا تو میں انتہائی باصلاحیت وکرم بھٹ کی رہنمائی میں اس مثبت کردار کو ادا کرنے کے لیے بہت پرجوش تھی۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی ویب سیریز انامیکا کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے سنی لیونی نے ایم ایکس پلیئر کی ویب سیریز انامیکا میں ٹائٹل کردار ادا کیا ہے یہ ایک اسپائی تھرلر ویب سیریز ہے، جس میں سنی کا کردار ایک باغی جاسوس ایجنٹ کا ہے، جس کی ایجنسی کو تلاش ہے  اس سیریز کی ہدایت کاری وکرم بھٹ نے کی ہے اور یہ سیریز 10 مارچ کو ایم ایکس پلیئر پر نشر ہوگی سیریز کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے انامیکا ویب سیریز کے کل 8 ایپی سوڈ ہیں سمیر سونی، سونالی سہگل، راہل دیو، شہزاد شیخ اور ایاز خان نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ’’ایکشن ایک ایسا زونر ہے جسے میں نے پہلے کبھی نہیں آزمایا اور جب میں نے انامیکا کا اسکرپٹ پڑھا تو میں انتہائی باصلاحیت وکرم بھٹ کی رہنمائی میں اس مثبت کردار کو ادا کرنے کے لیے بہت پرجوش تھی۔ جس طرح سے مجھے اپنے کردار کے لیے تربیت دی گئی اور تمام اداکاروں کے درمیان ہم آہنگی رہی ، یہ ایک شاندار تجربہ تھا۔ اب مجھے سامعین کے ردعمل کا انتظار ہے‘‘۔ ہندی کے ساتھ ساتھ انامیکا کو مراٹھی، بنگالی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں بھی ڈب کیا جا رہا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button