بالی ووڈ اداکارہ کرتی سینن نے فٹنس برانڈ ‘دی ٹرائب’ لانچ کیا

کرتی کے ساتھ ان کے تین ٹرینرز اور شریک بانی رابن بہل، کرن ساہنی اور انوشکا نندنی دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کرتی نے لکھا ’’وہ کہتے ہیں کہ 'آپ کا وائب آپ کے ٹرائب کو راغب کرتا ہے ۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرتی سینن نے اپنا فٹنس برانڈ ‘دی ٹرائب’ لانچ کیا ہے۔ کرتی سینن نے بطور بزنس وومن اپنے نئے سفر کا اعلان کیا ہے۔ کرتی سینن نے فٹنس کمیونٹی میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ‘دی ٹرائب’ برانڈ لانچ کیا ہے۔ کرتی سینن نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ جم آؤٹ فٹ میں نظر آ رہی ہیں۔

کرتی کے ساتھ ان کے تین ٹرینرز اور شریک بانی رابن بہل، کرن ساہنی اور انوشکا نندنی دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کرتی نے لکھا ’’وہ کہتے ہیں کہ ‘آپ کا وائب آپ کے ٹرائب کو راغب کرتا ہے ۔ میں ہمیشہ ایسی انسان رہی ہوں جو لوگوں کو آگے لے جانے میں یقین رکھتی ہے جن پر میں واقعی یقین کرتی ہوں اور آج بالکل اسی کے لیے کھڑی ہوں‘‘۔

کرتی سینن نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ جم آؤٹ فٹ میں نظر آ رہی ہیں۔ (تصویر: ٹویٹر)

کرتی سینن نے لکھا ’’آٹھ سال قبل میں نے ہندی فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ اپنا سفر ان لوگوں کی مدد سے شروع کیا جنہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے اڑنے کے لیے پر دیئے۔ آج آٹھ سال بعد، ٹھیک اسی دن میں اپنے تین حیرت انگیز شریک بانی انوشکا نند نی، کرن ساہنی اور رابن بہل کے ساتھ ایک کاروباری شخصیت کے طور پر اپنے سفر کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش محسوس کررہی ہوں

 کیونکہ ہم اپنا پیشن پروجیکٹ ’دی ٹرائب‘ لانچ کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں جب جم بند تھے تو رابن، کرن اور انوشکا نے فٹ رہنے میں ان کا ساتھ دیا۔ فٹ رہنے کے لیے آپ کو حوصلہ افزائی، صحیح رہنمائی اور ایک ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کی ورزش کو مزیدار بنا سکے‘‘۔

تبصرہ کریں

Back to top button