بالی ووڈ میں دراز قد ہیروئنز کا رواج

بدلتے زمانے کے ساتھ ساتھ جہاں کئی اور چیزوں نے رنگ بدلے وہیں اب ہیروئن کا قدآور ہونا ہیرو سمیت کسی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ آج کل کے ہیروز اور ہیروئنز پر نظر ڈالی جائے تو الٹا ہی رواج نظر آتاہے۔

بالی ووڈ میں ایک زمانے سے ہیرو کی لمبی، چوڑی اور بھاری بھرکم شخصیت کا رواج چلا آرہا تھا ۔

خصوصاً فلم کی ہیروئن کا قد مین ہیرو سے چھوٹا ہونا لازمی شرط تھی لیکن اب بظاہر یہ رجحان بدلتا دکھائی دے رہاہے۔

بدلتے زمانے کے ساتھ ساتھ جہاں کئی اور چیزوں نے رنگ بدلے وہیں اب ہیروئن کا قدآور ہونا ہیرو سمیت کسی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ آج کل کے ہیروز اور ہیروئنز پر نظر ڈالی جائے تو الٹا ہی رواج نظر آتاہے۔

درمیانے قد و قامت کے ہیروز خوشی خوشی اپنے سے کئی انچ لمبی ہیروئن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

میگاہٹ ہیروئن دیپیکا پڈوکون پانچ فٹ نو انچ کے قد کے ساتھ بالی ووڈ کی صف اول کے ہیروز کی ہیروئن بن چکی ہیں تاہم انہوں نے فلم کیلئے کبھی ہیلز پہنی اور کبھی ہیل کے بغیرمناظر عکس بند کرائے۔

دیپیکا سے قد میں کچھ چھوٹے 5 فٹ 7 انچ کے شاہ رخ خان نے اس بارے میں ازراہ مذاق بات کرتے ہوئے کہاکہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ شوٹنگ کرتے ہوئے ایک فائدہ یہ ہوتاہے کہ وہ وقفے وقفے سے سب سے اوپر شیلف میں رکھی چیزیں اتارکردے دیتی ہیں۔

شاہ رخ نے تسلیم کیاکہ ان کی زیادہ تر ہیروئنز لمبے قد کی ہیں لیکن اس بات سے انھیں کوئی پرابلم نہیں۔ میں یہ ضرور کہوں گا کہ بالی ووڈ کی سب ہیروئنز مجھ سے لمبی ہیں۔

میں نے دیپیکا کے ساتھ بھی کام کیا ہے ۔ میری اس کے ساتھ فلم ’’چینائی ایکسپریس‘‘ بھی سراہی گئی۔ وہ بھی مجھ سے قدمیں لمبی ہے۔ مجھے ا سکے ساتھ کام کرنا اچھالگا۔

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان ’’کاک ٹیل‘‘ میں اپنی کوک اسٹار دیپیکا پڈوکون سے قد میں دو انچ چھوٹے سہی لیکن دیکھنے والوں نے ان کی جوڑی کو پسند کیا۔

سیف نے کہاکہ مجھے دیپیکا کے ساتھ کام کرنا اس وجہ سے اچھا لگا ہے کیوں کہ ہماری بہت اچھی ذہنی ہم آہنگی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بالی ووڈ میں اس وقت ایک ہی قسم کی فلمیں بن رہی ہیں۔ تاہم میری کوشش ہوتی ہے کہ میں منفرد فلم میں کام کروں۔ انہوں نے کہاکہ میں دیپیکا کا یوگا گرو بھی ہوں۔

میں دیپیکا کو یوگا کی تربیت دیتارہا ہوں۔ میں خود بھی فٹنس کیلئے یوگا کرتاہوں۔ میں نے کرینہ کی وجہ سے یوگا کرنا شروع کیا تھا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹارز کیلئے فٹنس بہت ضروری ہوتی ہے۔ میں بھی اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہوں۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ 5فٹ6 انچ کے ہیں۔

وہ دھوم 3 میں اپنے سے دراز قد کٹرینہ کیف سے رومانس کرتے نظر آئے۔ عامر کہتے ہیں انہیں لمبی ہیروئنز کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹرینہ دراز قد ہے۔ میں نے فلم ’’دھوم تھری‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اسے ہائی ہیل سے منع نہیں کیا تھا۔

تاہم میرا اس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ کٹرینہ جس بھی فلم میں ہوتی ہے وہ فلم سوپرہٹ ہوجاتی ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان جن کا قد 5فٹ 7 انچ ہے، انہیں بھی سشمیتا سین اور کٹرینہ کیف جیسی لمبی ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔

فرحان اختر بھی سونم کپور اور دیپیکا پڈوکون جیسی دراز قامت ہیروئنز کے ہیرو بن چکے ہیں جب کہ 5 فٹ 7 انچ کی ہما قریشی ڈیڑھ عشقیہ میں 5 فٹ 5 انچ کے ارشد وارثی کی ہیروئن تھیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button