بانسواڑہ میں 2.38 کروڑ لاگتی گورنمنٹ جونیئرکالج کی جدید عمارت:پوچارم سرینواس

بانسواڑہ:مہذب معاشرہ میں تعلیم کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔تعلیم ہی انسان کی طاقت ہوتی ہے۔ان خیالات کااظہارریاستی اسپیکراسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے بانسواڑہ گورنمنٹ جونیئرکالج کی 2.38 کروڑ لاگتی جدید عمارت کے افتتاح کے موقع پرکیا۔

 اسپیکر نے بانسواڑہ گورنمنٹ جونیئرکالج میں این سی سی یونٹ کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔

اسپیکرنے ریاستی حکومت کی جانب سے 80ہزار سرکاری ملازمتوں پرتقررکا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ صدرجمہوریہ کے احکامات کے مطابق 95 فیصد تقررات مقامی امیدواروں کے لئے مختص ہیں اور11000 کنٹراکٹ ملازمین کوریگولریزکیاجارہا ہے۔

Back to top button