بانسوڑہ میں 3کروڑلاگتی فٹ اوور بریج کا اسپیکرکے ہاتھوں سنگ بنیاد

بانسواڑہ:بانسوڑہ شہرکوطبی وتعلیمی ہب میں تبدیل کیا جائے گا۔ یہ بات اسمبلی اسپیکرپوچارم سرینواس ریڈی نے بانسواڑہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کے روبروفٹ اووربریج کے تعمیر کے سنگ بنیاد کے موقع پرکہی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کے روبرو 20کروڑ لاگتی زچگی خانہ کاقیام عمل میں لایاگیا۔ ایریا ہاسپٹل اورزرچگی خانہ کے درمیان بڑی شاہراہ ہونے سے مریضوں کی آمدورفت میں سہولت کی خاطر 3کروڑ لاگتی 153میٹر طویل اور 8فٹ چوڑاآہنی فٹ اوور بریج تعمیر کیا جائے گا۔

بانسواڑہ ایریا ہاسپٹل میں آئی سی یویونٹ‘بلڈبنک‘ڈیلاسس سنٹر قائم ہے اس سے اطراف کے اسمبلی حلقوں کے عوام مستفیدہورہے ہیں۔بانسواڑہ میں جدید گورنمنٹ بی ایس سی نرسنگ کالج کا قیام بھی ہوچکا ہے۔قبل ازیں اسمبلی اسپیکر نے حلقہ بانسواڑہ کے منڈل کوٹگیرکے موضع یادگار پور‘ و لابھاپور کا دورہ کیا۔

Back to top button